ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایئر سیل۔میکسس کیس: چدمبرم، کارتی کو گرفتاری سے تحفظ کی مدت 25 مارچ تک بڑھی

ایئر سیل۔میکسس کیس: چدمبرم، کارتی کو گرفتاری سے تحفظ کی مدت 25 مارچ تک بڑھی

Fri, 08 Mar 2019 20:08:41    S.O. News Service

نئی دہلی،8مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی کی ایک عدالت نے سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم اور ان کے بیٹے کارتی کو ایئر سیل ۔ میکسس گھوٹالے میں درج سی بی آئی اور ای ڈی کے معاملات میں گرفتاری سے عبوری تحفظ کی اودھا جمعہ کو 25 مارچ تک کے لئے بڑھا دی۔سی بی آئی کی جانب سے پیش ہوئی سینئر وکیل سونیا ماتھر نے ان پیشگی ضمانت عرضیوں پر بحث کرنے کے لئے وقت مانگا جس پر خصوصی جج او پی سینی نے معاملہ ملتوی کیا۔اسی طرح کی درخواست ای ڈی کے خصوصی سرکاری وکیل نتیش رانا اور این کے مٹا نے بھی کیا، جسے عدالت نے قبول کر لیا،سماعت کے دوران والد ۔ بیٹا (چدمبرم اورکارتی) کی جانب سے سینئر وکیل کپل سبل اور ابھیشیک منو سنگھوی نے جانچ ایجنسیوں کی طرف سے التواء مانگے جانے کی مخالفت کی۔انہوں نے کہا کہ عرضیاں دائر کئے جانے کے بعد سے کافی وقت گزر چکا ہے۔غور طلب ہے کہ یہ معاملہ ایئر سیل ۔ میکسس سودے میں غیر ملکی سرمایہ کاری اضافہ بورڈ (ایف آئی پی بی) کی منظوری فراہم کرنے میں ہوئی مبینہ بے قاعدگیوں سے متعلق ہے۔


Share: